پی سی بی کمنٹری مقابلہ

پی سی بی کمنٹری مقابلہ، 5 لاکھ انعام اور پی ایس ایل فائنل میں کمنٹری کا موقع

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کے لیے ایک مقابلے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مقابلہ جیتنے والے کو 5 لاکھ روپے اور پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے فائنل میں کمنٹری کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے پی ایس ایل 7 کے دوران نئے کمنٹیٹرز کی تلاش کا آغاز ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو کمنٹری کو پروفیشنل کیرئیر بنانا چاہتے ہیں وہ اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔ شرائط کے مطابق مقابلے میں حصہ لینے کے لیے 18 سال سے زائد عمر اور پاکستانی ہونا شرط ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

یہ بھی پڑھیں: ایرن ہالینڈ نے اپنے انداز میں کراچی والوں کا شکریہ ادا کر دیا

یہ بھی پڑھیں: سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ پاکستان کے باؤلنگ کوچ مقرر

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مقابلے کے پہلے مرحلے میں 20 کمنٹیٹرز کا انتخاب کیا جائے گا جن میں سے پانچ کمنٹیٹرز کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جو فائنل راؤنڈ میں حصہ لیں گے۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق مقابلہ جیتنے والے اُمیدوار کو 5 لاکھ روپے انعام اور پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں کمنٹری کا موقع فراہم کیا جائے گا۔