شاہین شاہ آفریدی دورہ آسٹریلیا

شاہین شاہ آفریدی دورہ آسٹریلیا کے خلاف باؤلنگ کی قیادت کرنے کے لئے پرعزم

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف مضبوط باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز بہت اہم ہے ان کے خلاف متاثرکن کارکردگی پیش کرکے کیلنڈر ایئر 2022 کا بہترین آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پی ایس ایل سیزن 7 کا فائنل سٹیڈیم میں دیکھنے کا امکان

شاہین نے کہا کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان

شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال پاکستان کے باؤلنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا حسن علی کے ساتھ مل کر اننگز کے آغاز سے ہی حریف بیٹرز کو دباؤ میں رکھنے کی بھر پور کوشش کریں گے