بھارت ساس نے خود کشی کر لی

بھارت، ساس نے اپنے داماد سے مار کھا کر خود کشی کر لی۔

بھارت میں عمر رسیدہ ساس نے اپنے نواسے پر تشدد کرنے سے روکنے پر داماد سے مار کھانے کے بعد زہر کھا کر خود کشی کر لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل سیلوان نامی شخص اپنی بیوی اور سات سالہ بیٹے کے ساتھ گزشتہ تین ماہ سے اپنے سسرال کی رہائش گاہ پر مقیم تھا۔ تامل سیلوان نے اپنے بیٹے کو ٹیلی ویژن دیکھنے پر ڈانٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر ساس نے منع کیا۔

مزید پڑھیں:  جمرود، لاپتہ 9 سالہ بچے کی نعش برآمد ، تحقیقات شروع

یہ بھی پڑھیں: نواب شاہ، دو گروپوں میں تصادم ایس ایچ او سمیت 5 افراد جاں بحق

پولیس نے 35 سالہ تامل سیلوان نامی شخص کو بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے گاوں ناڈوپونی سے اپنی ساس کی خودکشی پر اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موبائل سنیچرز اور اسے فروخت کرنے والا گروہ دھر لیا گیا

پولیس رپورٹس کے مطابق داماد تامل سیلوان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ گرفتار شخص کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔