ملتان ٹم ڈیوڈ کورونا میں مبتلا

ملتان سلطانز کے ٹم ڈیوڈ کورونا وائرس میں مبتلا

ملتان سلطانز کے اِن فارم بیٹر ٹم ڈیوڈ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے غیرملکی کھلاڑی ٹم ڈیوڈ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، معمول کے مطابق ہونے والی پی سی آر ٹیسٹنگ میں ان کا رزلٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

یہ بھِی پڑھیں:پلے آف سے قبل پشاور زلمی کی ٹیم کورونا کی زد میں

ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹم ڈیوڈ کے کورونا سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا کوالیفائر میچ آج دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔