روسی صدر مغربی ممالک

مغربی ممالک امریکہ کی پیروی کر رہے ہیں، روسی صدر

مغربی ممالک امریکہ کی پیروی کر رہے ہیں، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مغرب کو جھوٹ کا شہنشاہ قرار دیا ہے۔

یوکرین روس تنازع، اقوام متحدہ میں روسی مشن کے 12 ارکان کو امریکہ چھوڑنے کا حکم دے دیا، روسی مندوب نے بتایا کہ روسی مشن کے ارکان کو7 مارچ تک امریکہ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں روسی مشن ارکان کی تعداد 100 کے قریب ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی مشن کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ روسی مشن ارکان جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے، روسی مشن ارکان کی سرگرمیاں امریکی نیشنل سیکیورٹی کے خلاف ہیں، روسی مشن ارکان نے امریکہ میں رہائش کے استحقاق کا غلط استعمال کیا۔ جسے روس نے دشمنی پر مبنی بیان قرار دیا ہے،روسی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ امریکی اقدام انتہائی مایوس کن ہے، ہم یہ سارے الزامات مسترد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حماس نے جنگ بندی کی واحد شرط آزاد فلسطینی ریاست رکھ دی

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن نے پیوٹن سےاعزازی بلیک بیلٹ واپس لے لی

یوکرین نے روس کو انٹر پول سے نکالنے کا مطالبہ کر دیا ہے، برطانیہ کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ یوکرین کے مطالبہ پر روس کی انٹر پول رکنیت معطل کرائیں۔ خیال رہے روس 1990 سے انٹر پول عالمی پالیسنگ کا رکن ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی سطح پر غزہ میں دریافت اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو جھوٹ کا شہنشاہ قرار دیدیا ہے، روسی صدر کا کہنا ہے کہ امریکی سیاستدان اور صحافی مانتے ہیں کہ ملک میں جھوٹ کی بادشاہت قائم ہے، مغربی ممالک امریکہ کی ہاں میں ہاں ملا رہے ہیں، پیروی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ یوکرین میں آپریشن ہی ملک کو خونریزی سے بچانے کا واحد آپشن تھا۔