پختونخوا تیز بارشوں برفباری کا امکان

خیبر پختونخوا میں آج شام سے تیز بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا امکان

صوبائی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آج (ہفتی) شام سے تیز بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے ہفتے کے روز جاری اعلامیے میں کہا کہ بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ جمعرات کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،خاتون سمیت دو افراد قتل

یہ بھی پڑھیں: صحت کارڈ کے تحت جگر کی پیوندکاری کے تین آپریشنز مکمل

صوبائی محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور کرم میں کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل شریف حسین کا کہنا ہے کہ گرج چمک کے ساتھ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اضلاع میں تیز آندھی اور ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، موٹر وے سروس ایریا میں جیپ اور کار میں تصادم، 5 افراد زخمی

ڈی جی شریف حسین کے مطابق بٹگرام، تورغر، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔