اپوزیشن رہنما نشانے پر

دہشتگردوں کا ایک گروہ پکڑا ہے جن کے نشانے پر اپوزیشن رہنما تھے:شیخ رشید

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے اسلام آباد میں آج ايک سيل کو پکڑا ہے کل بھی پکڑا تھا جن کے نشانے پر اپوزیشن رہنما تھے۔

پارلیمنٹ لاجز کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے 4 ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے اطلاعات اچھی نہیں ہے، ہم نے ان سے 4 گھنٹے مذاکرات کیے کہ جو لوگ بھیس بدل کر پارلیمنٹ میں گھس گئے ہیں انہیں ہمارے حوالے کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کا حکومت کیخلاف اعلان جنگ:ملک گیر پہیہ جام کرنے کا اعلان

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ 70 کے قریب لوگ پارلیمنٹ میں چھپے ہوئے تھے ہم نے ان سے کہا کہ ان لوگوں کے پیچھے مزید لوگ بھی آئیں گے ہم ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹیوں کی صدارت عددی اکثریت پر دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے ہمیں ملک کی سیکیورٹی عزیز ہے اگر کوئی نقصان ہوگیا تو پھر ہمیں نہ کہا جائے۔