اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کی مشترکہ پریس کانفرنس، معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کے علمانے وزیراعظم کے موقف کی تائید کی ، کورونا وائرس کے خلاف جہاد کا آغاز مساجد سے کیاجائے گا،رمضان میں مساجد کھولنے کا فیصلہ کیاگیا ،مساجد میں کورونا وائرس سے بچاوَ کے لیے پروٹوکول کاخیا ل رکھا جائے گا،وزیراعظم نے علمائے کرام کے تمام مطالبات سنے،اس جمعہ کو یوم توبہ کے طور پر منایا جائے گا.
اس دوران وفاقی وزیرمذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کے کورونا وائرس سےنمٹنے کے لیے علمائے کرام بھی کوشاں ہیں،علمائے کرام وفد کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقا ت کی ،علمانے وزیراعظم کی کاوشوں کو کو خرا ج تحسین پیش کیا،وزیراعظم کی خواہش تھی رمضان میں مساجد آباد ہو،وزیراعظم نےعلماسے مساجد میں پروٹوکول کا خیال رکھنے کی یقین دہانی چاہی،علمائے کرام نے وزیراعظم کو مساجد کے حوالے سے یقین دہانی کرائی،20 نکاتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا،جمعہ کو یوم توبہ اوررحمت کے طور پر منایا جائے گا.