ertugrul gazi

ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ پی ٹی وی یکم رمضان سے نشر کریگا

ویب ڈسک : دسمبر 2014کو ترکی کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والا ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ اس وقت عالمی شہرت حاصل کر چکا ہے

تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیریل ‘ارطغرل غازی’ اب اردو ڈبنگ کے ساتھ رمضان کے مہینےمیں پاکستان میں بھی نشر کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان اور ترکی گہرے برادرانہ مذہبی،ثقافتی اور تہذیبی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں،اس ڈرامہ سیریل کے ذریعے پاکستان کے عوام کو اسلامی تاریخ اور اس دور کی تہذیب و ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

تیرہویں صدی میں مسلمانوں کی عالمی فتوحات کی عکاسی کرتی دنیا کی سب سے بڑی ترک ڈرامہ سیرئیل ‘ارطغرل غازی’ اردو ڈبنگ کے ساتھ صرف پی ٹی وی پر نشر ہو گا۔پاکستان ٹیلیوژن مشہور ترک تاریخی ڈرامہ سیرئل یکم رمضان سے پیش کرے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی  کا کہنا ہے کہ ’ ارطغرل غازی‘ ڈرامہ سیریل کو پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کو اسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2 اکتوبر کو اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے اس تاریخی ترک ڈرامے ’دیرلیش ارطغرل‘ کا اپنی تقریر میں ذکر کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ یہ ترک سیریز اردو میں ڈب ہو تاکہ ہمارے لوگوں کو مسلمانوں کی تاریخ کا پتہ چلے۔