اینڈریو سائمنڈز کی موت نے برائن لاراکو دل شکستہ کر دیا

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ ان کی اینڈریو سائمنڈز سے ان کی موت سے چند گھنٹے قبل بات ہوئی تھی۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں برائن لارا نے کہا کہ کار حادثے سے کچھ گھنٹے پہلے ہی ہم نے میسجز پر ایک دوسرے سے بات چیت کی تھی۔برائن لارا نے اینڈریو سائمنڈز کی اچانک موت پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ واقعی کیا ہو رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ میں پریشان اور دل شکستہ ہوں، ہم اپنے کھیل کی ایک اور مشہور شخصیت کو اتنی جلدی کیسے کھو سکتے ہیں۔آخر میں برائن لارا نے اینڈریو سائمنڈز کے اہلخانہ سے دلی تعزیت بھی کی۔

مزید دیکھیں :   پاکستان ویمن کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا پہلا روز سیاسی گہما گہمی کے باعث مختصر