جمعیت کانفرنس، صحافی سمیت کئی افراد کے موبائل چوری

پشاور میں جمعیت علمائے اسلام کی کانفرنس میں صحافی سمیت متعدد افراد کو موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا جبکہ کانفرنس کیلئے 1000 پولیس اہلکار تعینات کئے گئے تھے، گزشتہ روز رنگ روڈ کبوتر چوک میں تقدس حرم نبویۖ کانفرنس منعقد کی گئی جس کیلئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے تاہم اس دوران نامعلوم چوروں نے صحافی صابر شاہ ہوتی سمیت متعدد افراد کے موبائل چوری کرلئے، صحافی کے مطابق ہجوم میں داخل ہونے کے دوران ان کی جیب سے نامعلوم افراد نے موبائل فون نکال لیا جس کیلئے وہ متعلقہ تھانے سے رجوع کرینگے،ادھر کانفرنس کیلئے ایک ہزار کے قریب پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی تھی، پولیس کی جانب سے جلسہ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر ٹریفک بند کر رکھی تھی اور لوگوں کی چیکنگ بھی کی گئی، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید نے کبوتر چوک کا دورہ بھی کیا اور منتظمین سمیت ضلعی حکومت کے سربراہ سے سکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  بنوں، نامعلوم حملہ آوروں کے ہاتھوں ایف سی اہلکار قتل