گورنرشپ اے این پی کودینے میں جے یوآئی رکاوٹ

پشاور(نیوزرپورٹر ) خیبر پختونخوا میں نئے گورنر کی نامزدگی کامعاملہ ڈیڈلاک کاشکارہے ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کی جانب سے اے این پی کو گرین سگنل دیا گیا ہے تاہم جے یو آئی یہ عہدہ اپنی مخالف نظریاتی جماعت کو دینے کیلئے تیار نہیں ۔ چند روز سے خیبر پختونخوا کے گورنر کے عہدے کیلئے اے این پی نے ایڑی چوڑی کا زور لگایا ہوا ہے اورمیاں افتخار حسین کو گورنر لگانے کیلئے لابنگ کی جارہی ہے لیکن جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے کوئی مثبت اشارہ نہیں آیا۔ ذرائع کاکہنا ہے جے یو آئی چاہتی ہے اے این پی کو وفاق میں وزارت دی جائے اورگورنر کا عہدہ جے یو آئی کو دیا جائے

مزید پڑھیں:  6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف