کویتی کمپنی خیبرپختونخوامیں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گی

پشاور(مشرق نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کی رواں سال دبئی ایکسپومیں کامیاب شرکت کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، ایکسپو میں دستخط کی گئی مفاہمتی یاد داشتوں کو عملی جامہ پہنانے پر پیشرفت جاری ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے کویتی سرمایہ کار کمپنی انرٹیک ہولڈنگ کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے لیٹر آف انٹنٹLetters of Intent (LoIs) جاری کر دیئے ہیں،کویتی سرمایہ کار کمپنی صوبے میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائو س پشاور میں ایک تقریب کے دوران صوبائی حکومت کی طرف سے کویتی سرمایہ کار کمپنی انرٹیک ہولڈنگ کو سرمایہ کاری کےلئے باقاعدہ لیٹر آف انٹینٹ جاری کئے گئے ۔ مذکورہ کمپنی 84 میگاواٹ گورکن مٹلتان اور 69 میگاواٹ لاوی کی سائٹس پر دو گرین ہائیڈروجن پلانٹس قائم کرے گی ، توانائی کے ان منصوبوں پر سرمایہ کار کمپنی 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اس کے علاوہ انرٹیک ہولڈنگ خان پور میں سیٹلائٹ اینڈ سمارٹ سٹی کے قیام پر 750 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات