برطانوی ٹینس کھلاڑی ہیرٹ ڈارٹ نے نوٹنگھم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میں اطالوی کھلاڑی کامیلا جیورجی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے یہ پہلا موقع ہے کہ ڈارٹ کسی ڈبلیو ٹی اے ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں، پچیس سالہ ڈارٹ نے مقابلہ پانچ سات، چھ چار، سات چھ (سات تین) سے جیتا، پچیس سالہ ڈارٹ کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں جیت گئی ہوں اس جیت سے مجھے نیا اعتماد ملا ہے اور میں مستقبل میں زیادہ بہتر کھیل پیش کروں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments