تہکال میں تصادم

تہکال میں فریقین کے درمیان تصادم، 2افرادجاں بحق

پشاور(جنرل رپورٹر)پشاور کے علاقے تہکال میں فریقین کے مابین فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔

فریقین میں دشمنی چلی آرہی تھی ۔ پولیس کے مطابق واقعہ تہکال بالا کے علاقہ محلہ حاجی خیل میں پیش آیا ہے جہاں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں عظیم اللہ ولد شاہ عالم اور الطاف ولد شہباز گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  صوبائِی کابینہ اجلاس، قابل طلبا کو مفت تعلیم اور گندم خریداری کی منظوری

واردات کے بعد ملزم زوہیب ولد فرمان، فرمان ولد سلطان اور غنی الرحمان عرف مکیز ولد احسان فرار ہوگئے۔ فریقین میں دشمنی چلی آرہی تھی ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  لکی سیمنٹ فیکٹری پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ، سیکورٹی گارڈ جاں بحق