پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 2022-23 کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز سینٹرل کنٹریکٹ برائے 2022-23 کا اعلان کردیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا جہاں ریڈ بال اور وائٹ بال کی مختلف کیٹگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، گزشتہ سیزن میں پی سی بی نے بیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔ تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، امام الحق اور حسن علی کو ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں طرز کی کرکٹ میں کنٹریکٹ دیئے گئے ہیں۔ ان کے علاوہ دن کھلاڑیوں کو صرف ریڈ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے ان کھلاڑیوں میں اظہر علی کو اے کیٹیگری جبکہ فواد عالم کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔ عبداللہ شفیق، نعمان علی اور نسیم شاہ کو ریڈ بال کی سی کیٹیگری جبکہ سرفراز احمد، شان مسعود، یاسر شاہ، عابد علی اور سعود شکیل کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔اسی طرح گیارہ کھلاڑیوں کو صرف وائٹ بال کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے ان کھلاڑیوں میں فخر زمان، شادات خان کو اے کیٹیگری جبکہ حارث رئوف کو بی کیٹیگری اور محمد نواز کو وائٹ بال کنٹریکٹ کی سی کیٹگری کا حصہ بنایا گیا ہے، شاہنواز دھانی، عثمان قادر، حیدر علی، آصف علی، خوشدل شاہ، زاہد محمود اور محمد وسیم جونیئر کو بھی اس طرز کی کرکٹ کے کنٹریکٹ کی ڈی کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سات کرکٹرز کو ایمرجنگ کیٹگری میںشامل کیا گیا ہے علی عثمان، حسیب اللہ، کامران غلام، قاسم اکرم، محمد حارث، محمد حریرہ اور سلمان علی آغا اس کیٹگری کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار