سری لنکا کرکٹ الیون اور پاکستان

سری لنکا کرکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان جاری تین روزہ پریکٹس میچ  ڈرا کی جانب سے گامزن

سری لنکا کرکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان جاری تین روزہ پریکٹس میچ  ڈرا کی جانب سے گامزن ہے .

میچ کے دوسرے روز سری لنکا کرکٹ الیون نے پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 323 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنا لئے تھے اور اسے ابھی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 45 رنز درکار ہیں، جب تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر نیشان مدھوشانکا 39 اور چامیکا کورنارتنے 14 کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے،

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سری لنکا کی جانب سے سدھیرا سماراوکرما 91 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے جبکہ نویندو فرنینڈو نے 78 سکور کئے، پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ آغا سلمان، نسیم شاہ، یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 323 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی پاکستان کی جانب سے دوسرے روز سعود شکیل 30 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے جبکہ آغا سلمان نے 55 رنز بنائے سری لنکا کرکٹ الیون کی جانب سے لکشیتھا ماناسنگھ چار وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بائولر رہے۔

مزید پڑھیں:  کیربینز کیخلاف ناقص کارکردگی، نئی ویمنز سلیکشن کمیٹی تشکیل