سری لنکا کرکٹ الیون

سری لنکا کرکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا

سری لنکا کرکٹ الیون اور پاکستان کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر اختتام پذیر ہو گیا ہے، سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 323 رنز کے جواب میں 375 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی جانب سے سدھیرا سمارا وکرمے 91، نیشان مادھوشنکا 57، نویندو فرنینڈو 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، آغا سلمان، نسیم شاہ، یاسر شاہ، فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان کی ٹیم نے تیسرے روز دو وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنا تھے ، پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 63،اظہر علی 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے لکشیتھا ماناسنگھے اور لاستھ ایمبولڈینیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا