انگلینڈ ویمنز کی دوسرے ون ڈے میں بھی جنوبی افریقہ کیخلاف جیت

انگلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 114 رنز کے واضح فرق سے شکست دیکر تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار بیٹر صوفیہ ڈنکلی کا رہا جنہوں نے اپنے ایک روزہ میچوں کے کیریئر کی پہلی سنچری سکور کرتے ہوئے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت انگلش ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز کا بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی، انگلینڈ ویمنز ٹیم کے ٹاپ آرڈر کی تمام چار بیٹرز نے پچاس رنز سے زائد بنائے اور یہ پہلا موقع ہے کہ ون ڈے کرکٹ میں جب کسی ٹیم کے ٹاپ آرڈر نے میں تمام چار کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں سکور کی ہوں، جنوبی افریقہ کی ٹیم جواب 41 ویں اوور میں 223 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور میچ 114 رنز کے بڑے فرق سے ہار گئی، انگلینڈ کی بائولر چارلی ڈین نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ اپنا پہلا میچ کھیلنے والی اسی وانگ نے تین وکٹیں حاصل کیں، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ پیر کے روز لیسٹرشائر میں کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار