بسمہ معروف نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے زندگی کی 31 بہاریں دیکھ لیں، آل رائونڈر بسمہ معروف بائیں ہاتھ سے لیگ بریک بائولنگ کے ساتھ ساتھ بائیں ہاتھ کی بیٹر بھی ہیں نے اب تک پاکستان کی جانب سے 118 ون ڈے میچ کھیل کر 115 اننگز میں 50.33کی اوسط سے 2891 رنز سکور کئے ہیں جس میں ان کا بہترین سکور 99 رنز ہے جبکہ انہوں نے سولہ نصف سنچریاں بھی سکور کی ہیں، بسمہ نے 112 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی 106 اننگز میں 27.60 کی اوسط سے 2291 رنز سکور کر رکھے ہیں، ان کا ٹی ٹوئنٹی میں بہترین سکور 77 رنز ناٹ آئوٹ ہے، بسمہ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 نصف سنچریاں بھی سکور کر رکھی ہیں، بسمہ معروف نے ون ڈے میچوں میں 26.18 کی اوسط سے 44 جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 22.77 کی اوسط سے 36 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، بسمہ معروف پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون اور ٹی ٹوئنٹی رنز سکور کرنے والی بیٹر بھی ہیں ، بسمہ کو پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچوں میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے والی پہلی خاتون کرکٹر ہیں، بسمہ نے 2010 اور 2014 کے ایشین گیمز میں کرکٹ میں طلائی تمغہ بھی جیت رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی