شاہین شاہ آفریدی فوٹوگرافر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی جو گھٹنے کی انجری کے باعث چوبیس جولائی سے سری لنکا کے خلاف گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں کو ٹیم مینجمنٹ نے وطن واپس بھیجنے کی بجائے ٹیم کے ساتھ رکھنے کے فیصلہ کیا ہے، گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران شاہین شاہ آفریدی نے سیشن میں تو حصہ نہیں لیا تاہم وہ اس موقع پر بطور فوٹوگرافر خدمات سرانجام دیتے ہوئے دکھائی دیئے

انہوں نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے دوران تصاویر بنائیں جسے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بے حد پسند کیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی شاہین شاہ آفریدی کی فوٹوگرافی کرتے ہوئے ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اپ لوڈ کی ہے جسے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی