کامن ویلتھ گیمز

کامن ویلتھ گیمز، ندا ڈار بھارت کیخلاف اہم میچ سے آئوٹ

کامن ویلتھ گیمز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان کی ویمنز ٹیم آج روایتی حریف بھارت کیخلاف مدمقابل ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دوپہر تین بجے شروع ہوگا، بھارت کیخلاف اہم ترین میچ سے قبل پاکستانی ویمنز ٹیم کیلئے بری خبر یہ ہے کہ آل رائونڈر ندا ڈار ان فٹ ہونے کی وجہ سے بھارت کیخلاف میچ سے باہر ہو گئی ہیں جس کے بعد ان کی جگہ ٹیم میں ایمن انور کو شامل کرلیا گیا ہے، ندا ڈار نے پہلے میچ میں بارباڈوس کیخلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچاس رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم پاکستان کی ٹیم یہ میچ پندرہ رنز کے فرق سے ہار گئی تھی۔یاد رہے کہ ندا ڈار بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی تھیں  تاہم ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے لیکن  ڈاکٹرز مزید 5 روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی