بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات کے بعد ایک مرتبہ پھر بریگیڈیئر(ر)خالد سجاد کھوکھر اگلے چار سال کیلئے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس کا 56واں اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، نئے کانگریس ممبران میں اولمپیئن منظور جونئیر، اولمپئین اصلاح الدین، اولمپیئن حنیف خان، اولمپیئن طاہر زمان اور سابق کپتان شکیل عباسی نے بھی اجلا س میں شرکت کی۔حید ر حسین سیکرٹری پی ایچ ایف جبکہ شاہد پرویز بھنڈارا کو خزانچی منتخب کیا گیا ہے، ہاکی فیڈریشن کے تینوں نمائندے بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی