سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ

سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں بورنا کورک اور کیرولین گارشیا نے تاریخ رقم کردی

فرانس کی ٹینس کھلاڑی کیرولین گارشیا اور کروشیا کے بورنا کورک نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کردی ہے، اٹھائیس سالہ کیرولین گارشیا پہلی کوالیفائر کھلاڑی بن گئی ہیں جنہوں نے ڈبلیو ٹی اے 1000 کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جبکہ مردوں کا فائنل جیتنے والے بورنا کورک عالمی درجہ بندی میں سب سے نچلی پوزیشن پر ہوتے ہوئے اے ٹی پی 1000 ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، بورنا کی فائنل سے قبل عالمی درجہ بندی میں پوزیشن 152 ویں تھی، خواتین کے فائنل میں فرانس کی کیرولین گارشیا نے چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دی جبکہ مردوں کے فائنل میں بورنا کورک نے یونان کے کھلاڑی سٹیفانوس سیٹسیپاس کو سات چھ (سات صفر) اور چھ دو سے ہرایا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر