خیبرپختونخوا حکومت کا اعلامیہ

خیبرپختونخوا حکومت کا اعلامیہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج

خیبرپختونخوا حکومت کا پی ڈی ایم قیادت کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر مقدمہ درج کرنے کا اعلامیہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا اعلامیہ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں دائر رٹ میں درخواست گزار شبیر حسین گگیانی نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر مقدمات درج کرنے کے اعلامیہ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے سی آر پی سی کے سیکشن 196 کا غلط استعمال کیا گیا ہے، جبکہ سیکشن 196 کسی آفیسرکو ایف آئی آر درج کا کرانے کا اختیار نہیں دیتا جس کی بنا پر صوبائی حکومت کا اعلامیہ غیرقانونی ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کے غیر قانونی اعلامیے کو فوری طور پر کالعدم قرار دیا جائے۔
یاد رہے ملک میں جاری موجودہ سیاسی کشمکش میں وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماوں کےخلاف پے در پے مقدمات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی پی ڈی ایم قیادت کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر مقدمات درج کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے خلاف شبیر حسین گگیانی کی مدعیت میں پشاور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے، چین / جرمنی