ایشیا کپ، سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی، سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے بھارت کی جانب سے کپتان روہیت شرما نے 72 جبکہ سوریا کمار یادیو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی سری لنکا کی جانب سے دلشان مادھوشاناکا نے تین، چمیکا کرونارتنے اور دوسن شاناکا نے دو دو جبکہ مہیش تھیکاشاناکا نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے مطلوبہ 174 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے میچ چھ وکٹوں سے جیت لیا، سری لنکا کی جانب پاتھم نسانکا نے 52، کوشل مینڈس نے 57، دوسن شاناکا نے 33 ناٹ آئوٹ اور راجاپاسکے نے پچیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، بھارت کی جانب سے یوزیندرا چہال نے تین، ایشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان