ایشیا کپ ،پاکستان کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے افغانستان کیخلاف اسی ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا، ٹیم میں بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، آصف علی، شاداب خان( نائب کپتان)، محمد نواز، نسیم شاہ، حارث رئوف اور محمد حسنین شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر شہلا رضا عہدے سے مستعفی

پاکستان ٹیم اگر آج جیتنے میں کامیاب رہی تو بھارت اور افغانستان دونوں ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوجائیں گے،سری لنکا اور پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیلیں گے۔پاکستان کی ہار کی صورت میں چاروں ٹیمیں فائنل کی دوڑ میں شامل رہیں گی۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 10:پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز