پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹرافی کی تقریب رونمائی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کل سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والی 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے

اس موقع پر دونوں نے فوٹو سیشن کرایا اور میڈیا سے گفتگو میں شائقین کرکٹ کو پیغام دیا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی سخت حریف ہے اور امید ہے کہ دلچسپ مقابلے ہونگے

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر اچھا لگا کراچی میں ایک طویل عرصے کے بعد انگلش ٹیم میچ کھیلے گی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ میرا پہلا دورہ پاکستان ہے اور اس میں بہترین کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ سخت مقابلے ہونگے ہماری کوشش ہے کہ جیت حاصل کریں

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیم انگلینڈ کیخلاف مقابلے کیلئے تیار ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ تمام کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انگلش ٹیم ہر طرح کی کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیم ہے ان کے پاس ہر شعبے میں بہترین کھلاڑی ہیں ان کیخلاف میچ کھیلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔