شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آئی ایس پی آر
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں:  حکومتی پابندیوں پر بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج، شاہراہیں بند