قومی سوئمنگ چیمپئن شپ

خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے قومی سوئمنگ چیمپئن شپ میں کئی میڈلز جیت لئے

خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے لاہور میں ہونے والی 26ویں قومی جونیئر ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ میں کئی میڈلز جیت لئے۔ خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی کے مطابق انڈر 12 میں عزیز اختر، زیان بن ساجد، ابوبکر، سفیان، انڈر 14 میں حماد اختر، سنان، سید محمد دانیال، عبدالرحمٰن، شہیر افضل، عظمت محمود، سعد الحق، انڈر 16 کیٹگریز میں ایم آفریدی، بلال، شاہ سوار اورکزئی، سعد الحق اور احمد حصہ لیا۔ جاوید خان مروت منیجر، مبین اور ارشد اورکزئی کوچ اور سلیم اختر ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض دیئے۔
سید محمد دانیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 14 میں تین گولڈ اور دو سلور میڈلز جیتے ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں نے برونز میڈلز جیتے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سوئمنگ پول میں گرم پانی نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو پریکٹس کا زیادہ موقع نہیں ملا تھا کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے صوبے کا نام روشن کیا۔ماضی میں خیبر پختونخوا کے احمد درانی نے انہی مقابلوں میں پانچ گولڈ میڈلز جیتے تھیاب وہ آرمی کی طرف سے کھیلتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر