لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ کے پہلے روز کراچی کی ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹوں کے نقصان

قائد اعظم ٹرافی فائنل، سندھ نے پہلے دن 7 وکٹوں 230 رنز بنا لئے

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی فائنل میچ کے پہلے روز کراچی کی ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک سات وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنا لئے تھے، جس وقت کھیل ختم ہوا تو فواد عالم 38 جبکہ آصف محمود 56 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، قبل ازیں نادرن کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے سندھ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے پہلے دن کھیل کے اختتام تک سات وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے،
سندھ کی جانب سے کپتان خرم منظور 16، صائم ایوب 29، سعد خان 35، عمیر یوسف 36، فواد عالم 38 ناٹ آئوٹ، دانش عزیز 03، محمد حسن 00 ، محمد عمر 05 اور آصف محمود نے 56 ناٹ آئوٹ رنز بنائے، بارہ رنز فاضل تھے، نادرن کی جانب سے محمد موسیٰ اور مبشر خان نے دو دو جبکہ کاشف علی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر