مریم نواز ن لیگ صدر

مریم نواز کو ن لیگ کا صدر بنائے جانے کا امکان

ویب ڈیسک :سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن نے تنظیمی سطح پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی صدر سمیت دیگر اہم عہدوں میں تبدیلی متوقع ہے۔پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔3 دسمبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر مرکزی مجلس عاملہ،مرکزی جنرل جونسل کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے
جس میں پارٹی صدر شہباز شریف سمیت تمام مرکزی ، صوبائی عہدیدار اور جنرل کونسل کے لگ بھگ 2 ہزار کارکن شریک ہوں گے جس میں پارٹی کا انٹرا الیکشن کرایا جائے گا کیونکہ موجود پارٹی تنظیم کی مدت 4 سال مکمل ہو چکی ہے۔ پارٹی صدر، جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدوں پر دوبارہ انتخاب ہوگامسلم لیگ ن کے آئین کے مطابق صدر سمیت پارٹی کے کسی بھی عہدے کیلئے کوئی بھی کارکن کاغذات جمع کروا سکتا ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمرایوب نے شہبازشریف کو کرائے کا وزیراعظم قرار دیدیا