حسن علی غصے میں

حسن علی نامناسب ریمارکس پر غصے میں آگئے، شائقین سے الجھ پڑے

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی مقامی کرکٹ میچ کے دوران تماشائیوں کی جانب سے نامناسب ریمارکس سننے کے بعد غصے میں آگئے اور شائقین کے ساتھ جھگڑ پڑے۔تفصیلات کے مطابق حسن اتوار کو پنجاب کے ضلع پاکپتن کے شہر عارف والا میں میچ کھیل رہے تھے۔آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں ایک اہم کیچ چھوڑنے پر ہجوم نے پیسر کا مذاق اڑایا جس پر حسن علی غصے میں آگئے اور شائقین کے ساتھ الجھ پڑے، تاہم منتظمین نے مداخلت کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا کہ حسن کو پنڈال سے دور لے جایا جائے۔
یاد رہے کہ حسن کو انگلینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف اپنے آخری چار ٹیسٹ میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کیں جس کی وجہ سے انہیں قومی ٹیم سے باہر کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر