ارجنٹائن سیمی فائنل میں

فیفا ورلڈ کپ، ارجنٹائن نیدرلینڈز کو پینلٹی ککس پر شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈز کو پینلٹی ککس پر شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا مقابلہ کروشیا کی ٹیم کے ساتھ منگل کے روز ہوگا جس نے پہلے کوارٹر فائنل میں برازیل کی ٹیم کو پینلٹی ککس پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی ہے، ارجنٹائن اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کا آغاز شاندار رہا اور میچ کے 35 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی مولینا نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تھی پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹائن کی ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی، میچ کے 73 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے شہرہ آفاق کھلاڑی میسی نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری کو ڈبل کردیا اور اس موقع پر ایسا ہی دکھائی دینے لگا کہ ارجنٹائن باآسانی میچ جیت سیمی فائنل میں پہنچ جائیگی تاہم اس کے دس منٹ پر نیدرلینڈز کے ویگ ہورسٹ نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو کردیا اور پھر میچ کے آخری لمحات میں ویگ ہورسٹ نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو دو گول سے برابر کردیا، فائنل وسل تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا مگر اس میں کوئی بھی ٹیم گول سکور کرنے میں ناکام رہی میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے پینلٹی ککس دی گئیں جس میں ارجنٹائن نے چار جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم تین گول سکور کرسکی۔

مزید پڑھیں:  چوتھاٹی20:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 179رنز کا ہدف دیدیا