پریس کانفرنس کا نوٹس

‏الیکشن کمیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لےلیا

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سےگزشتہ روزکی تقریرکا سکرپٹ مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے پیمرا کوآج عمران خان کی تقریرکا سکرپٹ فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کےتحت عمران خان کیخلاف کارروائی کرسکتا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نےگزشتہ روزاپنی تقریر میں چیف الیکشن کمشنرکوتنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کاروائی کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، افغانستان سے پاکستان منشیات سمگلنگ ناکام بنا دی گئی