چمن افغان بارڈر فورسز

وزیراعظم کی چمن افغان بارڈر فورسز کی آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی مذمت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے افغان فورسز کی چمن میں آبادی پر بلااشتعال اور اندھادھند فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ پیغام میں چمن بارڈر پر فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی شہریوں کا شہید اور زخمی ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔
شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مزید کہا کہ افغان عبوری حوکمت یقیقی بنائے کہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چمن کے علاقے میں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید اور ایک درجن سے زائد شہری زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ترجمان دفتر خارجہ