ایران لڑکی کی ہلاکت

ایران ،زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں پر دوسری سزائے موت دیدی گئی

ویب ڈیسک :ایران میں زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کیخلاف جاری مظاہروں پر دوسری سزائے موت دیدی گئی ۔ایران میں زیرحراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف مظاہروں میں شریک ایک اور شہری کو سرعام پھانسی دے دی گئی۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران میں مزید مظاہرین کو سزائے موت دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیاہے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق گرفتار ملزم ماجد رضاکو سکیورٹی فورسز کے 2 ارکان کے قتل کے الزام میں گزشتہ روز مشہد میں سرعام پھانسی پر لٹکایا گیا۔ سزائے موت پانے والے ماجد رضا کو 23 دن قبل ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تواسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے ،علی محمد خان