سیاست میں اہم دن

سیاست میں آج کا دن اہم، 560 سے زائد ارکان اسمبلی کا مستقبل داو پر

ویب ڈیسک :ملکی سیاست میں آج 17دسمبر کا دن انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے، 560 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کا مستقبل داو پر لگا ہوا ہے جن کے سیاسی مستقبل کا فیصلے کا اعلان چیئرمین تحریک انصاف آج لبرٹی چوک میں منعقد ہونے والے اجتماع میں کریں گے۔عمران خان پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کر کے اپنی دونوں حکومتیں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں یا ایک بار پھر یوٹرن لیکر مزید وقت لیتے ہیں، ملک اور بیرون ملک پاکستانی عوام کی نظریں عمران خان کے اعلان پر لگی ہوئی ہیں۔
عمران خان پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرکے قومی اسمبلی کی نشستوں سے بھی ایک بار پھر مستعفی ہوکر پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت کو عام انتخابات کے قبل از وقت انتخابات پر مجبور کرنا چاہتے ہیں لیکن پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے کئی وزرا اور ارکان فی الوقت اسمبلیاں توڑنے کے حق میں نہیں

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام