امپورٹڈ سرکار پاک افغان سرحدسےدہشتگردی سےنمٹنےمیں ناکام رہی،عمران خان

امپورٹڈ سرکار پاک افغان سرحدسےدہشتگردی سےنمٹنےمیں ناکام رہی،عمران خان

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت پاک افغان سرحد سے ہونےوالےحملوں سے نمٹنے میں ناکام رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا کہ چمن سے سوات اور لکی مروت سے بنوں تک دہشتگردی میں 50 فیصد اضافہ ہوا، معیشت کا جنازہ نکالنے کے علاویہ امپورٹڈ سرکار امپورٹڈ حکومت پاک افغان سرحد سے ہونےوالےحملوں سے نمٹنے میں ناکام رہی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز

انہوں نے کہا کہ حکومت مغربی سرحد سے حملوں کا ذکر نہیں کررہی، ان سب کی دلچسپی این آر او ٹو میں ہے، ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ایسےمیں جب ہمارے جوان، پولیس اہلکار اور مقامی لوگ روزمرّہ کی بنیاد پر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

عمران خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ معیشت کی زبوں حالی کے باوجود یہ انتخابات کے انعقاد سے گھبرارہے ہیں، الیکشن ہی سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کومستحکم کرنے کاراستہ ہے۔