تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر ٹرالر

مردان میں ٹرالر نے 2 طلبہ کو کچل ڈالا

ویب ڈیسک: مردان میں تخت بھائی ملاکنڈ روڈ پر ٹرالر نے دو موٹرسائیکل سواروں طلبہ کو کچل ڈالا۔
ریسکیو حکام کے مطابق تخت بھائی مالاکنڈ روڈ پر باز پلازہ کے قریب ٹرالر کے کچلنے سے 2 موٹرسائیکل سوار نوجوان طلبہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم نے دونوں لاشوں کو تحصِل ہیڈکوارٹر ہسپتال تخت بھائی منتقل کر دیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 17 سالہ شاداب اور 18 سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  بارشوں کا نیا سپیل، خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خطرات۔ الرٹ جاری