ہیلتھ ملازمین کی تنخواہ جولائی سے بند

طویل چھان بین کے باعث بعض ہیلتھ ملازمین کی تنخواہ جولائی سے بند

ویب ڈیسک :قبائلی اضلاع کے شعبہ صحت کے پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے طویل عرصہ سے جاری سکروٹنی کے باعث ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں جولائی سے بند پڑی ہیں جبکہ سلسلے میں قائم کمیٹی کی جانب سے بھی تاخیرکی شکایات ہیں ذرائع کے مطابق سابق فاٹا سیکرٹریٹ میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف منصوبوں کیساتھ کنٹریکٹ بنیاد پر وابستہ تقریبا 18 سو ملازمین کو دیگر ملازمین کے ساتھ رواں برس جولائی میں ملازمت پر مستقل کیا گیا ہے
اس بارے میں صوبائی اسمبلی سے قانون سازی کی روشنی میں سکروٹنی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اکتوبر کے مہینے تک سکروٹنی کمیٹی کی جانب سے کام مکمل نہیں کیا گیا جس کے بعد محکمہ صحت نے20اکتوبر کو ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں5ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی اس کمیٹی کو جلد از جلد تعیناتیوں سے متعلق کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن دوماہ ہونے کے بعد بھی ملازمین کی مستقلی کیلئے جاری چھان بین کا سلسلہ مکمل نہیں کیا گیا ہے ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ ملازمین جن پراجیکٹوں میں تعینات تھے وہ پراجیکٹ گذشتہ مالی سال ختم ہوگئے ہیں اور ان منصوبوں کو ترقیاتی پروگرام سے نکال دیا گیا ہے
اس تناظر میں ملازمین کی تنخواہیں اس وقت سے بند پڑی ہیں اور ادائیگیاں روک دی گئی ہیں محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کی تنخواہوں کیلئے صوبائی حکومت سے فنڈز منظور کرالئے ہیں رواں مہینے کے دوران یہ پیسے جاری کردئیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  50 روپے پر جھگڑا، رکشہ ڈرائیور کو قصہ خوانی بازار میں‌قتل کر دیا گیا