ملکی سلامتی اور امن و امان

ن لیگ کا پرویز الہیٰ کی بحالی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) نے پرویز الہیٰ کی بحالی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ان کی رہائشگاہ پر اہم اجلاس میں مسلم لیگ ن کے وزراء، ممبران اسمبلی اور پارٹی رہنماوں نے شرکت کی، اس موقع پر پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی بحالی سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا، شرکاء نے موقف اپنایا کہ چودھری پرویز الہٰی کو اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مکمل اختیارات دئیے گئے تو وہ الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
اجلاس میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ پرویز الہیٰ معاملے پر جتنی تاخیر کر لیں انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبرز پورے نہیں اور اعتماد کا ووٹ نہ لے پانے سے پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کرنے کیلئے درخواست تیار کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو، سورج آگ برسانے لگا، سکول اور مدارس بند