کراچی ٹیسٹ، بابر اعظم کی سنچری، پاکستان نے چائے کے وقفے تک وکٹوں پر 224 رنز بنا لئے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے چائے کے وقفے تک کپتان بابر اعظم کی سنچری اور سرفراز احمد کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنا لئے ہیں، چائے کے وقفے پر بابر اعظم 119 اور سرفراز احمد 43 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے، پاکستان کی جانب سے آئوٹ ہونے والے بیٹرز میں عبداللہ شفیق نے 7، امام الحق نے 24، شان مسعود نے 3 اور سعود شکیل نے 22 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل نے دو جبکہ ٹم سائوتھی اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹف شیڈول جاری، افریقہ اور آسٹریلیا سے ٹاکرا ہوگا