پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ہے

کراچی ٹیسٹ، پاکستان کی ٹیم 438 رنز پر آئوٹ، بابر اور آغا سلمان کی سنچریاں

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ہے، پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 161،آغا سلمان 103 اور سرفراز احمد 86 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، دیگر بیٹرز عبداللہ شفیق نے سات، امام الحق نے چوبیس، شان مسعود نے تین، سعود شکیل نے بائیس، نعمان علی نے سات، محمد وسیم نے دو، میر حمزہ نے ایک جبکہ ابرار احمد نے چھ رنز ناٹ آئوٹ بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سائوتھی نے تین، اعجاز پٹیل، مچل بریسویل اور سودھی نے دو دو جبکہ نیل ویگنر نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیں:  پی سی بی مینجمنٹ سے اختلافات پر سپر لیگ کمشنر نائلہ بھتی مستعفی