دہشتگردی کی حالیہ لہر، قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب

دہشتگردی کی حالیہ لہر، قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب

ویب ڈیسک: ملک میں جاری معاشی اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل بروز جمعہ طلب کر لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اعلی سول و عسکری حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  طورخم سرحد پر دنبوں کی درآمد پر پابندی فوری ختم کی جائے، قومی جرگہ

اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان حالیہ دہشت گردی کی لہر اور اس کے سدباب پرمشاورت ہوگی، دہشتگردی کےخلاف مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  گیس بحران منڈلانے لگا، پریشر کے باعث پائپ لائن پھٹنے کا خطرہ

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میں معاشی صورتحال پر بھی غور ہوگا، وزیر خزانہ اسحق ڈار کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔