سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ محکمہ خزانہ کیلئے بوجھ

ویب ڈیسک : سرکاری ملازمین کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا مسئلہ محکمہ خزانہ کیلئے اضافی مالی بوجھ بن گیا ہے اس سلسلے میں میڈیکل بنیادوں پر ریٹائرمنٹ لینے والے تمام سرکاری ملازمین کاریکارڈ مرتب کرنے کافیصلہ کر لیاگیاہے جس کیلئے محکمہ تعلیم خیبرپختونخواسے بھی ریٹائرمنٹ اورپنشن لینے والوں سے متعلق تفصیلات مانگ لی گئی ہیں ذرائع کے مطابق گزشتہ عرصہ کے دوران محکمہ تعلیم سمیت مختلف سرکاری محکموں میں مختلف سکیل کے ملازمین کی جانب سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے
ان میں زیادہ تر افراد میڈیکل گرائونڈپر ریٹائرمنٹ کو ترجیح دے رہے ہیں تاہم ملازمین کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے سے صوبائی حکومت کو شدید مالی مشکلات کاسامنا ہے یہ ملازمین ریٹائرمنٹ لینے کے بعد اپنی جگہ بچوں کو بھرتی کرنے کیلئے سرگرم ہوجاتے ہیں جس کے نتیجے میں نہ صرف حکومتی خزانے پر پنشن کی مدمیں اخراجات بڑھ رہے ہیں بلکہ نئی بھرتیوں کے نتیجے میں بھی حکومتی خزانے پر بوجھ ڈالا جارہاہے ذرائع نے بتایا کہ اس بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے ایسے تمام ملازمین کی فہرستیں مرتب کرنے کافیصلہ کیاگیاہے فہرست موصول ہونے کے بعد اس سلسلے میں نئی پالیسی تجویز کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ