عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجیعام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی

آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کو یقینی بنانے کے لئے پی ٹی سی ایل کی خدمات حاصل کرلیں۔ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں انٹرنیٹ اور دیگر مسائل کو جاننے کے لیے سروے کا آغاز کیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق تمام ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنز کے دفاتر میں جدید ٹیکنالوجی کو انسٹال کیا جائے گا جبکہ ضلعی سطح پر قائم دفاتر میں الیکٹرول سسٹم اپ گریڈ اور انٹر نیٹ تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو پی ٹی سی ایل کی ٹیموں سے مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے انتخابی نتائج بروقت کرنے میں مدد ملے گی۔ الیکشن کمیشن نے خط کی کاپی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں قائم دفاتر کو بھی بھجوا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف