آسڑیلیا کے سپنر ایڈم

دورہ بھارت کیلئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر ایڈم زمپا مایوس

آسڑیلیا کے سپنر ایڈم زمپا دورہ بھارت کیلئے ٹیم جگہ ملنے پر مایوس ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے بارے میں سوچنا شروع کردیا ہے، آسڑیلیا کی ٹیم نے آئندہ ماہ بھارت کے دورے پر جانا ہے ، ایڈم زمپا کو قبل ازیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ دورہ بھارت کیلئے ان کی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے امکانات روشن ہیں تاہم سلیکٹرز نے ایک مرتبہ پھر لیگ سپنر مچل سوئپسن کو ترجیح دی ہے جو گزشتہ سال دورہ پاکستان اور سری لنکا میں سکواڈ کا حصہ تھے، ایڈم زمپا نے گزشتہ سال دسمبر میں تین سال کے وقفے کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کی تھی اور نیو سائوتھ ویلز کی جانب سے وکٹوریہ کیخلاف میچ میں تین وکٹیں بھی حاصل کی تھیں ، دورہ بھارت کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ یقیناً میں مایوس ہوں کیونکہ میری بڑی خواہش تھی کہ میں بھارت میں ٹیسٹ کھیلوں ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ ان کی بائولنگ بھارتی وکٹوں پر ٹیم کیلئے فائدہ مند ہوسکتی تھی، اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس دورے کے بعد آسڑیلوی ٹیم کم از کم دو اڑھائی سال بعد بھارت کا دورہ کریگی تب تک کیا ہوتا ہے کچھ معلوم نہیں، ان کا کہنا تھا کہ اب میری زیادہ توجہ وائٹ بال کرکٹ کی جانب ہے اور میری ترجیح آنے والے ورلڈ کپ اور پھر 2024 میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، ریڈ بال کرکٹ میں میرے لئے کیا ہے ابھی اس حوالے سے کچھ بھی واضح طور پر نہیں کہہ سکتا۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان