New Project 4

شہباز شریف نیب انویسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے -شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پر تنقد کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے نیب میں پیشی کے بعد ان کا پرچہ درست نہیں ہوا۔گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور کے سامنے پیش ہوئے تھے۔اس حوالے سے نیب حکام کا کہنا تھا کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ سے متعلق سوالوں کے جواب نہ دے سکے اور انویسٹی گیشن ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے لہذا انہیں 2 جون کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار ن لیگ کی سوچ کا ہمیشہ محور رہا ہے، ان کے دور میں نیب کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا جب کہ ہمارے دور میں نیب ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، عمران خا ن نے اداروں کو افراد کی بجائے قانون کے ماتحت کیا ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے مشکل وقت میں بھی کورونا کی بجائے اپنی ذات پر توجہ رکھی، پیشی کے بعد لگتا ہے شہباز شریف کا پرچہ درست نہیں ہوا اور وہ سوالوں کا جواب نہیں دے سکے۔

مزید پڑھیں:  عبدالحفیظ شیخ کو کرپشن ریفرنس میں بڑا ریلیف مل گیا