وزیرستان سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  دھمکی آمیز خطوط :چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بینچ 30اپریل کو سماعت کریگا